اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ماسکوکی کوشش ہے کہ ایسا حل تلاش کیا جائے جو فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران، چین اور روس کے سہ فریقی مذاکرات کا بھی حوالہ دیا گيا ہے جن میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور چینی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار وان چیونگ نے ایران کے ایٹمی معاملے پر تبادلۂ خیال کیا۔روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ویانا مذاکرات میں روسی مذاکراتی ٹیم پوری کوشش کرے گي کہ باقی بچے مسائل کے حل کے لئے حتمی معاہدے کا متن تیار کرلیا جائے اور آئندہ بیس جولائي تک کوئي معاہدہ طے پاجائے۔ واضح رہے کہ ویانا مذاکرات میں روسی مذاکراتی ٹیم کی سرپرستی روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئي ریابکوف کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲